28.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صباء اصغر علی کی زیر صدارت سب نیشنل گورننس...

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صباء اصغر علی کی زیر صدارت سب نیشنل گورننس پروگرام کا اجلاس، برٹش ہائی کمیشن کی ایس این جی ٹیم کی شرکت

- Advertisement -

سیالکوٹ۔30اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صباء اصغر علی کی زیر صدارت سب نیشنل گورننس پروگرام کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا، برٹس ہائی کمیشن سے ایما ونڈ کی زیر صدارت اکنامک ایڈوائزر طفیل یوسفزئی، ڈسٹرکٹ ٹیم لیڈر کامران خان، پی ایف ایم ایڈوائزر انعم حسین کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر، میونسپل کارپوریشن/ کمیٹیز کے چیف افسران اور فنانس افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر صباء اصغر علی نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے اداروں کو اپنی آمدن میں اضافہ کیلئے اپنی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا ہوگا اور ٹیکس کلیکشن کے نظام کو شفاف اور آسان بنانے کیلئے نظام کی کمپیوٹرائزیشن انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وسائل کے زیاں کو بھی روکنا ہوگا، واٹر سپلائی کے نظام میں جو صارف جتنا پانی استعمال کرے اس کے حساب سے بل چارج کرنے کیلئے واٹر سپلائی کی سروس کی میٹرنگ ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ چاروں تحصیلوں کی میونسپل کارپوریشن / کمیٹیز کے چیف افسران اورفنانس افسران اس ضمن میں اپنے مجوزہ پلان مرتب کریں۔ برٹش ہائی کمیشن کی ایما ونڈ نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے اداروں کی آمدن میں اضافہ کیلئے سب نیشنل پروگرام ان اداروں کی کیپسٹی بلڈنگ اور سروے کروانے میں معاونت کررہے ہیں۔ اکنامک ایڈوائزر طفیل یوسفزئی، ڈسٹرکٹ ٹیم لیڈر کامران خان، پی ایف ایم ایڈوائزر انعم حسین نے روڈ میپ اپروچ پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چاروں تحصیلوں کی میونسپل کمیٹیوں کی آمدن کارکردگی پر مالی تجزیاتی رپورٹس تیار کی جارہی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے شعبہ صحت و تعلیم میں یہ ماڈل کامیاب اور ضلع سیالکوٹ کے لئے تیار کردہ او ایس آر حکمت عملی سے اداروں کی آمدن میں اضافہ ہوا ہے۔ پانی کی نرخ، دکانوں کے کرایہ، تعمیر و تبدیلی کی فیسوں، اشتہارات اور بس اسٹینڈ سے حاصل ہونے والی آمدن کے علاوہ لینڈ یوز کنورژن اور نقشہ جات کی منظوری کی مد میں آمدن میں خاطر خواہ اصافہ کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے ٹیکس کلیکشن کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کی اور ان چیلنجز کے حل کیلئے مجوزہ اقدامات بھی پیش کئے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590646

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں