سیالکوٹ۔ 29 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ کیا اور مختلف ویگن و بس اسٹینڈوں پر لگائے گئے کرایہ ناموں کو چیک کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مسافروں سے کرایوں کی بابت دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر مسافروں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی اوورچارجنگ،لورڈنگ سے بچانے کیلئے اسپیشل چیکنگ سکوارڈ متحرک کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ،سسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں میں انٹر ڈسٹرکٹ کرایوں کو چیک کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا کہنا تھا کہ رمضان کے آخری تین یوم میں 24 گھنٹے پبلک ٹرانسپورٹ کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع سیالکوٹ کی حدود میں اوور لورڈنگ پر زیرو ٹالرننس پالیسی پر عمل ہو گا۔
انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹرز زائد کرایہ وصول کرنے سے باز رہیں، بصورت دیگر کارروائی کیلئے تیار رہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ زائد کرایہ وصولی پر بھاری جرمانے ، گاڑیاں بند اور مقدمات بھی درج کروائے جا رہے ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایوب بخاری، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر اور سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مظفر حیات سمیت ٹرریفک افسران بھی اس موقع پر یہاں موجود تھے،
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577180