ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا دورہ پسرور بنیادی و دیہی مراکز صحت

192
Deputy Commissioner Sialkot Muhammad Zulqarnain Langriyal

سیالکوٹ۔ 07 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تحصیل پسرور کے 7 بنیادی مراکز صحت اور دیہی مرکز صحت کی ری ویمپنگ کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور آئندہ 6 سے 8 ہفتوں کے دوران منصوبہ پر کام مکمل کرلیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے آج تحصیل پسرور کے بنیادی مراکز صحت سیوال اور بلگن میں جاری ری ویمپنگ کے منصوبے کا جائزہ لینے کے دوران بتائی۔ اسسٹنٹ کمشنر پسرور قمر محمود منج بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ تحصیل پسرور مراکز صحت سیوال، بلگن، بڈیانہ، بن باجوہ، چوبارہ، جانیوالی اور کنگرہ اور دیہی مرکز صحت کلاسوالہ کی پرانی عمارت کی ری ویمپ کی جا رہی ہے جس سے آب ان کی صحت کی سہولیات کی پرانی عمارتیں نئی ہو جائیں گی۔

انہوں نے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ منصوبے کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کریں اور اس کی ری ویمپنگ میں پائیدار عمارتی سامان کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس ضمن میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے بتایا کہ ضلع سیالکوٹ میں کل 19 بی ایچ یو اور 3 دیہی مراکز صحت کی محکمہ صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری پنجاب کی نگرانی میں ری ویمپ کئے جا رہے ہیں جبکہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کی ری ویمپنگ مکمل جبکہ گورنمنٹ سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال میں کام جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے ہسپتالوں کے دورہ کے دوران عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔