ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا یونین کونسل رنگپورہ کا دورہ ،صفائی کے لئے جاری آپریشن کا جائزہ لیا

108

سیالکوٹ۔12مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے یونین کونسل رنگپورہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے سیالکوٹ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سٹاف کی حاضری چیک کی اور صفائی کے لئے جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔ چیف آفیسر ایس ڈبلیو ایم سی کاشف رندھاوا بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے ایس ڈبلیو ایم سی کے آپریشن ونگ کو ہدایت کی کہ بارشوں کے ایک نئے سلسلہ کا آغاز ہوچکا ہے ،چوکنگ پوائنٹس پر ایمرجنسی رین اسکورڈ تشکیل دیئے جائیں جو بارش کے آغاز سے ڈیوٹی میں موجود ہوں اور نشیبی علاقوں میں بارشی پانی کا فوری نکاس ممکن ہوسکے۔