ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا کا انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے پر خصوصی پیغام

120
ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا کا انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے پر خصوصی پیغام

لاہور۔1مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا نے انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے پر اپنے خصوصی پیغام میں شہریوں سے حفاظتی تدابیر سیکھنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناگہانی آفات سے نمٹنے کے لیے تیاری اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ محفوظ شہر کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے سول ڈیفنس رضا کاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔