22.7 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد کا یوم عاشورہ پر فول پروف سکیورٹی انتظامات...

ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد کا یوم عاشورہ پر فول پروف سکیورٹی انتظامات پر پولیس ، رینجرز، تمام اداروں کو خراج تحسین پیش

- Advertisement -

حیدرآباد۔ 18 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن نے یوم عاشورہ پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے پر پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شہید بینظیرآباد پولیس، رینجرز اور ٹریفک پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کی جانفشانی کی بدولت عاشورہ کے جلوس پر امن طور پر اختتام پذیر ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر نے پولیس رینجرز اور ٹریفک پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تمام افسران و اہل کاروں کو شاباش دی جن کی انتھک خدمات کی بدولت شہید بینظیرآباد میں یکم محرم تا یوم عاشورہ تک کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ انہوں نے ایڈمنسٹریشن افسران، میونسپل افسران و عملہ اور سیف سٹی میں قائم کنٹرول روم پر مامور ریونیو، پولیس اور دیگر متعلقہ افسران کو بھی شاباش دی اور کہا کہ وہ یوم عاشورہ پر ڈیوٹی پر مامور حیسکو اہلکاروں، ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل سٹاف ، بلدیہ انتظامیہ، ریسکیو اور سکاؤٹس کے بھی شکرگزار ہیں جنہوں نے یوم عاشورہ پر اپنی بہترین خدمات انجام دیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ وہ تمام علما ئے کرام کے بھی شکرگزار ہے جنہوں نے محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی یکجہتی کے لئے بھرپور کردار ادا کیا۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں