28.2 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد کی زیر صدارت اجلاس ،قومی انسدادِ پولیو مہم...

ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد کی زیر صدارت اجلاس ،قومی انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ

- Advertisement -

نوابشاہ۔ 07 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی زیر صدارت ضلع میں 26 مئی سے شروع ہونے والی قومی انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کمشنر آفیس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں گذشتہ قومی انسدادِ پولیو مہم کے دوران حاصل کئے گئے ٹارگیٹ اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن نے محکمہ صحت کے افسران پر زور دیا کہ وہ ضلع میں 26 مئی سے شروع ہونے والی قومی انسدادِ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے پولیو ٹیموں کی تربیت اور نگرانی کو یقینی بنایا جائے اور مہم کے دوران پولیو ویکسین کی کولڈ چین برقرار رکھنے کے کام پر بھی خصوصی توجہ دی جائے

انہوں نے مزید کہا کہ مہم کے بہتر نتائیج حاصل کرنے کے لیے بہتر مائیکرو پلان تشکیل دیا جائے ڈپٹی کمشنر نے لوکل گورنمنٹ کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مہم کے دوران یوسی سیکریٹریز کو فیلڈ میں رہنے کا پابند بنایا جائے تاکہ پولیو ٹیمیں آسانی سے احداف حاصل کرسکیں ڈپٹی کمشنر نے ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیس اہلکاروں کی مقرری کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ پولیس کے افسران کو ہدایات دیں اجلاس کو آگاہی دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری اور فوکل پرسن برائے پولیو ڈاکٹر اللّٰہ بخش راجپر نے بتایا کہ ملک بھر کی طرح ضلع شہید بینظیرآباد میں بھی قومی انسدادِ پولیو مہم 26 مئی سے یکم جون تک منعقد ہوگی

- Advertisement -

مہم کے دوران ضلع کے پانچ سال تک کی عمر کے 4 لاکھ 20 ہزار 756 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اس مقصد کے لیے 1314 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 1212 گشتی، 23 ٹرانزٹ اور 79 فکس ٹیمیں شامل ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مائیکرو پلان کی تشکیل، پولیو ٹیموں کی تربیت سمیت دیگر انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حسان ظفر کے علاوہ محکمہ صحت، تعلیم، پولیس، پاپولیشن و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594003

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں