شیخوپورہ۔ 09 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ اور ڈی پی او بلال ظفر شیخ کی زیرصدارت موجودہ ملکی صورتحال بارے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام ضلعی سربراہان نے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات کے پیش نظر تمام ضلعی ادارے ہائی الرٹ پر رہیں گے۔
پولیس ، ریسکیو 1122 ، سول ڈیفنس ، صحت سمیت تمام ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری تیاریاں مکمل کریں۔ایمرجنسی صورتحال تک ہسپتالوں اور کنٹرول رومز میں 24 گھنٹے ڈیوٹی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی اداروں کے سربراہان اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔ کسی محکمے کا افسر یا ملازم اسٹیشن نہیں چھوڑے گا۔
تمام کنٹرول رومز 24/7 گھنٹے مکمل فعال ہونے چاہیں ، تربیت یافتہ عملہ تعینات ہونا چاہیے۔ تمام محکمہ جات کوارڈینیشن کو یقینی بنائیں۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشینری کو ہائی الرٹ رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے اس موقع پر مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں ضروری ادویات وافر مقدار میں موجود ہونی چاہئیں ، بلڈ بینکوں میں خون کا بندوبست یقینی بنایا جائے۔
تمام میونسپل کمیٹیوں میں ایمرجنسی سارن کو مکمل فنگشنل کیا جائے اور عملہ مکمل الرٹ رہے۔تمام ادارے اپنا میکانزم بنائیں اور ڈیوٹی روسٹر جاری کریں۔ کھانے پینے کی اشیاء کی سپلائی چین کو یقینی بنایا جائے۔\
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594714