کراچی۔ 11 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم نے اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ احمد مر تضی کے ہمراہ سمن آبادگلبرگ کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کرتے ہوئے سرکاری نرخ سے زائد پر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے میں ملوث 3گراں فروشوں کو گرفتار کیا جبکہ متعدد پر جرمانے عائد کئے گئے۔جاری اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کشنر وسطی نے کہا کہ کمشنر کراچی کی ہدایت کے مطابق ہمارے تمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر پرائس چیک کر رہے ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خور او ر ذخیرہ اندوز کسی نرمی کے مستحق نہیں انکے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی جبکہ سبزیوں، پھلوں اور دالوں کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ بھی کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کے لوگوں کو رمضان المبارک میں ریلیف دینا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص اشیاء سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر بیچتے ہوئے پایا گیا تواس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571279