ڈپٹی کمشنر عوامی شکایات کے ازالے کیلئے محلہ معصوم آباد پہنچ گئے

63
بھکر ، پولیو کے خاتمہ کیلئے سوسائٹی کے تمام افراد اور بچوں کے والدین پولیوٹیموں سے بھرپور تعاون کریں، ڈپٹی کمشنر

بھکر۔ 31 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد اشرف عوامی شکایات کے ازالے کیلئے محلہ معصوم آباد پہنچ گئے ۔اس موقع پر ایم سی سٹاف موقع پر موجود تھا۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے ایم سی سٹاف کو ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کیلئے صاف ستھرے ماحول کی ترویج یقینی بنانے کیلئے سیوریج سسٹم کی بحالی ناگزیر ہے جس کیلئے دستیاب وسائل سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔

اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی سیوریج سکیم جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے سفارشات اعلیٰ حکام کو ارسال کردی گئی ہیں تاکہ سٹی سیوریج سکیم کے جاری کام کو مکمل کیا جاسکے۔انہوں نے اس موقع پر موجود ایم سی سٹاف کو ہدایات جاری کیں کہ محلہ معصوم آباد کی گلیوں میں بند سیوریج لائنوں کی بحالی کیلئے فوری نوعیت کے اقدامات اٹھائے جائیں اور کوڑا کرکٹ کو بھی مخصوص سائٹس پر ڈمپ کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے ایم سی سٹاف کو چشتی چوک پر بند سیوریج کی بحالی کیلئے بھی آج شام تک کا وقت دیا ہے کہ سیوریج کی بحالی کو یقینی بناکر انہیں فوری آگاہ کیا جائے۔