ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی زیر صدارت کھادوں کی دستیابی و مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد حوالے جائزہ اجلاس

124
Fertilizer
Fertilizer

فیصل آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ کھادوں کی ذخیرہ اندوزی و زائد قیمت وصول کرنے والوں کو قانون کی سخت گرفت میں لائیں اور ڈیلرز کی دکانوں پر فروخت کے عمل کو مانیٹر کریں۔انہوں نے یہ ہدایت ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی جس میں کھادوں کی دستیابی ومقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھادوں کے گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے بعد ذخیرہ اندوزوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے” اب گاؤں چمکیں گے”پروگرام پر عملدرآمد بارے بھی بریفنگ لی اور مقررہ اہداف کو مکمل کرنے کی تاکیدکی ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز کاشف رضا اعوان کی زیر صدارت منعقدہوا جس میں ضلع میں ڈینگی کے خلاف متعلقہ محکموں کے انسدادی و حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز نے ہدایت کی کہ اگرچہ درجہ حرارت میں کمی کے باعث لاروا کی افزائش نہیں ہورہی تاہم موافق مقامات کا بار بار سروے کریں جبکہ ٹائر شاپس،کباڑخانوں،قبرستانوں، نرسریز کو بلا ناغہ چیک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تعاون کے بغیر ڈینگی سے بچاؤ ممکن نہیں۔