قصور۔ 07 مارچ (اے پی پی):پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر قصور نے گورنمنٹ پوسٹ گریجو ایٹ گرلز کالج قصور میں قائم امتحانی سینٹر کا اچانک دورہ کیا ، امیدواروں کی رول سلپس اور امتحانی کاپیاں چیک کیں۔
ڈپٹی کمشنر عمران علی نے اس موقع پر سپرنٹنڈنٹس اور نگران عملہ کو ہدایت کی کہ امتحانات میں کسی بھی قسم کی بدانتظامی یا نقل کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔شفاف امتحانات کے انعقاد کیلئے الرٹ رہ کر اپنے فرائض سرانجام دیں۔
انہوں نے امتحانی عملے پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں دیانت داری اور ایمانداری سے انجام دیں تاکہ تعلیمی معیار کو بلند کیا جا سکے۔