35.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومزرعی خبریںڈپٹی کمشنر قصور نے ساتویں ڈیجیٹل زراعت شماری کے فیلڈ آپریشن کا...

ڈپٹی کمشنر قصور نے ساتویں ڈیجیٹل زراعت شماری کے فیلڈ آپریشن کا افتتاح کر دیا

- Advertisement -

قصور۔۔۔ 01 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان نے ساتویں ڈیجیٹل زراعت شماری کے فیلڈ آپریشن کا افتتاح کر دیا‘انہوں نے منیر شہید کالونی قصور میں گھر کو 001زش نمبر لگایا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قصور عطیہ عنایت مدنی، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر شماریات قصور محمد رضوان، سپروائزرز اور شمار کندگان بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ساتویں ڈیجیٹل زراعت شماری میں فصلوں،مال مویشی،زرعی مشینری اور زمینوں کا سروے کیا جائے گاتاکہ بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے زراعت کے شعبے میں وسعت و جدت لائی جائے سکے اور پاکستان کو زرعی طور پر خود کفیل بنایا جاسکے۔

زراعت شماری کے ذریعے زرعی پیداوار، وسائل اور درپیش چیلنجز کے بارے میں اعداد و شمار اکٹھے کیے جائیں گے جو کہ پالیسی سازی اور فیصلوں میں معاون ثابت ہوں گے۔ ملکی تاریخ میں یہ ڈیجیٹل زراعت شماری اپنی نوعیت کی پہلی زراعت شماری ہو گی جس میں بڑے زمیندار‘بڑے مال مویشی رکھنے والے بھی شمار ہو ں گے۔ڈیجیٹل زراعت شماری 10فروری 2025تک جاری رہے گی۔ضلع قصور کے کل 2986بلاکس ہیں جن میں سے 123بلاکس میں زراعت شماری کا کام ہو گا جس کیلئے 84شمار کندگان بمعہ سپر وائزرز ڈیوٹی دینگے۔ ہر شمار کندہ 2بلاکس میں کام کریگا جبکہ سپروائزر 12تا 14بلاکس کی نگرانی کا عمل سرانجام دیگاتا ہم 30اگست 2025تک نتائج شائع کر دیئے جائینگے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈیجیٹل زراعت شماری جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملک میں زرعی شعبے کی درست اور جامع معلومات حاصل کرنے میں سنگِ میل ثابت ہوگی۔کاشتکار سینس نمائندگان کو درست معلومات فراہم کریں کیونکہ سروے جتنا مفصل اور مکمل ہوگا پلاننگ اتنی ہی اچھی ہوگی۔ڈپٹی کمشنرنے زراعت شماری کو ملکی زراعت کے شعبے کو فروغ دینے کیلئے اہم قرار دیا کیونکہ اس اقدام سے زرعی شعبے کی ترقی، پالیسی سازی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے بہتر حکمت عملی تیار کی جا سکے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے زراعت شماری کے عمل کو شفاف اور موثر بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور زراعت شماری کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ اس قومی فریضے کو ایمانداری اور محنت سے سرانجام دیں تاکہ درست ڈیٹا اکٹھا کیا جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=541547

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں