ڈپٹی کمشنر قصور کے زیر صدارت پلس پراجیکٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس

59

قصور. 23 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کے زیر صدارت پلس پراجیکٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقدہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا موسیٰ طاہر، اسسٹنٹ کمشنرز قصور عطیہ عنایت مدنی،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن ڈاکٹر محمد انس سعید، ریونیو افسران، انچارج اراضی ریکارڈ سینٹر قصور، عملہ پلس پراجیکٹ موجود تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز چونیاں طلحہ انور، پتوکی ڈاکٹر مکرم سلطان ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر نے پلس پراجیکٹ کی ابتک کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔اجلاس میں پلس پراجیکٹ کے تحت ڈیجیٹائزیشن، رجسٹریشن حق داران زمین، تقسیم ونڈا جات، مشترکہ کھیوٹ کی تقسیم سمیت دیگر اقدامات اور ٹارگٹ کا جائزہ لیا گیا۔ریونیو افسران کی ابتک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو پلس پراجیکٹ کی تکمیل کے حوالے سے آئندہ مقررہ ٹارگٹ کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی