34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کا سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ لاڑکانہ کی ٹیموں...

ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کا سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ لاڑکانہ کی ٹیموں کے ہمراہ لاڑکانہ ڈسٹرکٹ میں مون سون رین ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ

- Advertisement -

لاڑکانہ۔ 03 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ ڈاکٹر شرجیل نور چنا، اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ، میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ لاڑکانہ کی ٹیموں کے ساتھ مل کر لاڑکانہ ڈسٹرکٹ میں مون سون رین ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے مختلف علاقوں جن میں ایس ایس پی چوک، لینار ہسپتال روڈ اینڈ ڈسپوزل، ڈگری کالج ڈسپوزل، اتاترک ٹاور ڈسپوزل، پاکستانی چوک، جیل بازار اور سرکٹا پیر روڈ کا دورہ کیا،

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ نے متعلقہ حکام کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مون سون کی بارشوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں کھڑے پانی کو فوری طور پر نیکال کرنے کے لیے میونسپل اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا عملہ تیار رہیں، نالوں کی صفائی کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے ،

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ افسران بھی ہر وقت تیار رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا بغیر کسی تاخیر کے سامنا کیا جا سکے، ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ نے یہ بھی ہدایات دیں کہ جو مشینری خراب ہے یا مرمت کی ضرورت ہے اسے فوری طور پر ٹھیک کر کے مطلوبہ جگہ پر بھیج دیا جائے تاکہ کام میں آسانی پیدا ہو سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=490381

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں