لاہور۔26فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل صدر کے مختلف مقامات چاچو والی گلی، ہیئر و اطراف میں صفائی اقدامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پرسی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا،اسسٹنٹ کمشنر صدر سعدیہ ڈوگر ودیگر بھی ڈی سی کے ہمراہ تھے۔ڈی سی لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کلین مشن کے تحت بھرپور صفائی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
ڈی سی لاہور نے کہا کہ صفائی میکانزم پر عملدرآمد یقینی بنایا اور گندگی جمع نہ ہونے دی جائے، ایل ڈبلیو ایم سی حکام فیلڈ میں سرپرائز دورے کریں اور ورکرز سے رپورٹ لیں۔ ڈی سی نے کہا کہ کوڑا کو آگ نہ لگانے دی جائے اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، تجاوزات کے خاتمے کے لئے آپریشنز جاری رکھے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات مافیا کے مسلسل ٹیمیں فیلڈ میں متحرک رہیں اور کوئی کوتاہی نہ کریں، ٹریفک کے بہائو کے لئے تجاوزات کا خاتمہ لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ جھگیوں و مویشیوں کے انخلا کے لئے بھی فیلڈ میں موجود رہیں اور جھگیوں میں مقیم خانہ بدوشوں کو متبادل جگہوں پر منتقل کیا جائے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلین مشن تکمیل کے لئے کوشاں ہیں۔