ڈپٹی کمشنر لاہور کی زیر صدارت اجلاس،چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لیا

64

لاہور۔15فروری (اے پی پی):چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز فنانس و پلاننگ ہیڈکوارٹر، اسسٹنٹ کمشنرز ماڈل ٹاون و سٹی اور دیگر افسران سمیت پی سی بی، رینجرز، پولیس، ریسکیو، ہیلتھ، سیف سٹیز، لیسکو، گیس، واسا، ایل ڈبلیو ایم سی اور سول ڈیفنس کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں انٹرنیشنل ٹیموں کی رہائش سمیت صحت، سیکیورٹی، پارکنگ، لائٹنگ اور ایمرجنسی سروسز پر غور کیا گیا.۔

ڈی سی لاہور نے کہا کہ گرائونڈ کے اندر و باہر جامع حکمت عملی کے تحت سیکورٹی و دیگر انتظامات کو موثر انداز میں مکمل کیا جائے۔ پی سی بی حکام نے ڈی سی لاہورکی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ تمام شرکا چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد کے لیے منصوبہ بندی کریں، انہوں نے کہا کہ کرکٹ چیمپئنز ٹرافی ایک قومی ایونٹ ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں۔