حب۔ 01 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ نے ایس ڈی او ایریگیشن ملک اشرف کے ہمراہ بارش سے متاثرہ مختلف مقامات کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ نے ایس ڈی او ایریگیشن ملک اشرف کے ہمراہ بارش سے متاثرہ مختلف مقامات کا دورہ کیا ہے جن میں مٹھی ندی کا پانی مٹو ہوٹل کے قریب مین آر سی ڈی پر مین آر سی ڈی پر ابو ہوٹل پل وغیرہ شامل ہیں جہاں بارش کے پانی یا ڈیم کے سپل ویز کے کھلنے کی وجہ سے پانی کا رسائو شرو ع ہے ۔
انہوں نے ہائی وے اور موٹروے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ ایسے مقامات پر کونز اور سائن بورڈز لگائیں مسافروں کی رہنمائی کریں اور کسی بھی حادثے کو روکنے کے لیے پٹرولنگ موبائل تعینات کیئے جائیں مزید برآں این ایچ اے کو بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ مین ہائی ویے کے تمام پُلوں کا معائنہ کریں اور متاثرہ روڈ اور ان کی بحالی کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں۔