لوئر کوہستان ۔ 04 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر بشیر احمد کی زیرصدارت مون سون کی تیاریوں کے حوالے اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکموں کے سربراہان نے ڈپٹی کمشنر کو مون سون کی تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر نے مون سون سیزن کے دوران اور کسی بھی ایمرجنسی حالات سے بروقت نمٹنے کے لئے تمام ڈیپارٹمنٹس کو ہیومن ریسورس و مشینری کے ہمراہ الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔