ڈپٹی کمشنر لورالائی کی زیر صدارت متوقع بارشوں اور پیشگی حفاظتی انتظامات کے حوالے سے اجلاس

203

کوئٹہ۔ 04 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں مون سون کی متوقع بارشوں اور پیشگی حفاظتی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اجلاس میں تمام ضلعی سربراہان اورمتعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے کہا کہ متوقع بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے افسران کوکو چاہیے کہ وہ الرٹ رہیں اور اس ضمن میں محکمہ ایریگیشن۔

بی اینڈ آر و دیگر محکموں کے پاس اگر کوئی بھاری مشینری موجود ہے تو ان کی مرمت کروائی جائے ،انہیں درست حالت میں رکھیں تاکہ بوقت ضرورت ان کو استعمال میں لایا جا سکے ،عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تمام اقدامات کو حتمی شکل دی جائے ،

انہوں نے کہاکہ قدرتی آفات سے مقابلہ تو نہیں کیا جا سکتا مگر پیشگی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے ہونے والے نقصانات کو کم ضرور کیا جا سکتا ہے ،انہوں نے تمام محکموں کے افسران پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے سے قریبی رابطہ کاری کرکے عوام کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں ، بارشوں کے دوران نہ صرف خود اپنی حاضری کو یقینی بنائیں بلکہ اپنے ماتحت عملے کی حاضری کو بھی یقینی بنائیں۔