بھکر۔ 03 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد اشرف اتوار کے روز ٹی ایچ کیو ہسپتال دریا خان پہنچ گئے تفصیلی دورہ کے دوران انہوں نے ہسپتال کے تمام شعبہ ہائے جات کا معائنہ کیا اور مریضوں کوفراہم کردہ ہیلتھ سروسز کا موقع پر جائز ہ لیتے ہوئے مریضوں کی عیادت کی اور ان سے فراہم کردہ طبی سہولیات کی دستیابی بارے دریافت کیا۔ اس موقع پراے ڈی سی ریونیو ظفرحسن نقوی اور ہسپتال کے ایم ایس بھی انکے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ ہسپتال میں مریضوں کوعمدہ علاج کی سہولیات اور مفت ادویات کی دستیابی بلاتعطل جاری رکھی جائے اس ضمن میں کسی قسم کی لاپرواہی سامنے نہیں آنی چاہیے۔
انہوں نے لیبارٹری پر طبی سہولیات کی فراہمی کا معائنہ کیا علاوہ ازیں ادویات کے ریکارڈ کو چیک کیا اور مختلف انتظا می شعبہ ہائے جات کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عا م آدمی کیلئے ہسپتال میں سروس ڈلیوری سسٹم کو مزید بہتر بنایا جائے اور مریضوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے ۔\378