24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیر صدارت میں ڈی پی او شہزاد...

ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیر صدارت میں ڈی پی او شہزاد رفیق عوان کی جانب سے شرکائے اجلاس کو سیکیورٹی پلان کی تفصیلات سے آگاہ کیاگیا

- Advertisement -

بھکر۔ 26 اگست (اے پی پی):جشن عیدمیلادالنبیﷺ کے بابرکت موقع پر سیکیورٹی اور لاء اینڈ آرڈر کنٹرل کیلئے ضلعی امن کمیٹی نے مشاورت مکمل کرکے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔اس مقصد کیلئے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی پی او شہزاد رفیق عوان کی جانب سے شرکائے اجلاس کو سیکیورٹی پلان کی تفصیلات سے آگاہ کیاگیا۔اس موقع پراے ڈی سی جی ارشد وٹو اور متعلقہ محکمہ کے افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے ضلعی امن کمیٹی کے معززاراکین کی طرف سے مشاورت وتجاویز کو سراہتے ہوئے کہاکہ عیدمیلادالنبیﷺکے پرمسرت اوربابرکت موقع پر تمام ترانتظامات کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ معزز اراکین کی مفید تجاویز سے استفادہ کرتے ہوئے ویجی لینس کاموثر نظام برقرا ررکھاجائے گاتاکہ امن عامہ میں کوئی خلل نہ آنے پائے۔

- Advertisement -

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امن کمیٹی کے معزز ممبران رانا آفتاب احمد خاں،صاحبزادہ منصور سلطان،رانا محمد اشرف خاں،عاشق حسین کھوکھر،محمد اسلم مغل،محمد عبدالرحیم رضوی ،محمد شریف خان،قلب محمد علی شہانی،محمد حیات قریشی ،سید کریم صفدر شاہ،قاری عبد الشکور،ملک نذیر احمد کھیمٹہ،ذکاءاللّه خالد،زبیر محمودمغل،صفدر حسین عاصم،قاری محمد اشرف،غلام مرتضیٰ اورصاحبزادہ عبدالحلیم نےجشن عید میلادالنبیﷺکی بابرکت محافل،جلوسوں اور تقریبات کے شایان شان انعقاد کیلئے تفصیلی تجاویز دیں۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں