ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ، صفائی آپریشن کا جائزہ لیا

112

ملتان ۔ 20 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی ہدایت پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ضلع ملتان میں ستھرا پنجاب مہم کا سلسلہ مزید تیز کردیا ہے ۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے نجی سیکٹر کے ذریعے صفائی آپریشن کا جائزہ لیا اور بریفنگ لی۔اس موقع پر منیجر آپریشن انوار الحق نے آئوٹ سورسنگ اور صفائی انتظامات پر بریفنگ دی۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے زیرو ویسٹ مہم بھرپور انداز میں شروع کرنے کا حکم دیا

ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے صفائی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے زیرو ٹالرنس نافذ کی ہے ،اس سلسلے میں شہر اولیا میں صفائی نظام کو بہتر کرنے کیلئے نجی سیکٹر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔محمد علی بخاری کا کہنا تھا کہ ایک ماہ میں زیرو ویسٹ مہم کے ذریعے ضلع کو مکمل صاف کرنے کا ٹاسک دیا ہے جبکہ دیہی علاقوں کو یکساں صفائی آپریشن کے ذریعے مکمل کلیئر کیا جائے گا۔محمد علی بخاری نے کہا کہ صفائی آپریشن کے ذریعے مرکزی شاہراہوں اور چوکوں کی دھلائی اور چھڑکائو بھی سلسلہ شروع کیا جارہاہے۔