ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کا ٹائون ہسپتال رحیم آباد کا اچانک دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

86

ملتان ۔ 23 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ،اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مراکز صحت اور ہسپتالوں کی کڑی مانیٹرننگ کی جارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اچانک ٹاؤن ہسپتال رحیم آباد کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔اپنے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے طبی سہولیات کی انسپکشن کی اور عملے کی حاضری چیک کی۔

محمد علی بخاری نے مریضوں سے ملاقات کی اور ادویات فراہمی بارے دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ سمیت مختلف وارڈز کی بھی انسپکشن کی اور بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ حکومت پنجاب کا صحت کے شعبے پر خصوصی فوکس ہے ،اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر مراکز صحت اور ہسپتالوں کی انسپکشن کی جارہی ہے۔