ڈپٹی کمشنر مردان کا مختلف بی ایچ یوز کا دورہ،پولیو مہم کا جائزہ لیا

82
polio campaign
polio campaign

پشاور۔ 10 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مردان محمد فیاض خان شیر پائو نے پولیو مہم کے سلسلے میں مختلف بی ایچ یوز ، ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا او رسکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا، ایس پی پولیس اعجاز شیر پا ئو اور سٹاف آفیسر ڈاکٹر عمر شریف بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مختلف بی ایچ یوز اور ملحقہ علاقوں میں5سال تک کے پچوں کو قطرے پلائے ، انکاری والدین کے حوالے سے ریکارڈ چیک کیا اور جاری مہم کے دوران بہترین کارکردگی پر پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا ۔ انہوں نے پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہ بالخصوص انکاری والدین کو آگاہی فراہم کی جائے ۔انہوں نے والدین سے پولیو ٹیموں کے ساتھ بھر پورتعاون کی اپیل کی۔