ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی خصوصی ہدایت پر یوم اقبال کی مناسبت سے جی پی او چوک میں پنجاب ٹورازم اسکواڈ کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا

100

راولپنڈی۔9نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی خصوصی ہدایت پر یوم اقبال کی مناسبت سے جی پی او چوک میں پنجاب ٹورازم اسکواڈ کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا، شاعر مشرق ڈاکٹر محمد علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پنجاب ٹورازم اسکواڈ مری کے دستے کی جانب سے سلامی دی گئی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی،

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب ٹورازم اسکواڈ مری سید خرم حسن نے کہا کہ عظیم فلسفی ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانان برصغیر کو خواب غفلت سے بیدار کیا اور مسلمانوں کے لیے علٰیحدہ اسلامی ریاست کا نظریہ پیش کیا، وطن عزیز کی بنیاد شاعر مشرق کی جانب سے دیئے گئے دو قومی نظریے پر وجود میں آئی، تقریب کے اختتام پر ملک کی ترقی و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔