29.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر مری کاگورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ایم سی اور گورنمنٹ سپیشل...

ڈپٹی کمشنر مری کاگورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ایم سی اور گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر ھل ڈھلو جھیکاگلی کا دورہ

- Advertisement -

نمائندہ۔ 25 اپریل (اے پی پی):مری۔ ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ایم سی اور گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر ھل ڈھلو جھیکاگلی کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے سٹاف کی حاضری، تدریسی عمل اور صفائی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے مختلف کلاسسز کا دورہ کیا اور طلبہ و طالبات سے تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے دریافت کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ بچوں کو جدید طریقہ تدریس کے ذریعے تعلیم کی فراہمی میں اساتذہ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ تعلیم کے ساتھ بچوں کی مثبت کردار سازی پر بھی توجہ دی جائے۔ قوموں کی ترقی میں تعلیم زینے کا کردار ادا کرتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سپیشل ایجوکیشن کے ذریعے بچوں کی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا جا رہا۔ سپیشل بچے ہماری خصوصی توجہ کے حقدار ہیں۔ انہوں نے سٹاف کی حاضری یقینی بنانے اور صفائی کی صورتحال کو مذید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587766

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں