راولپنڈی۔1فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے لوئر ٹوپہ، جھیکا گلی، کالی مٹی سمیت دیگر سہولت مراکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بارش اور برفباری کے بعد انتظامیہ کی جانب سے مختلف شاہراہوں پر نمک کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے اور تمام انتظامی محکمے الرٹ ہیں، سیاح اور مقامی آبادی انتظامیہ کی جانب سے جاری ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی سی مری نے کہا کہ تمام سڑکیں کلیئر ہیں اور ٹریفک مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، سہولت مراکز سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کے لیے فعال ہیں، کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ملکہ کوہسار مری میں ہلکی بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔