مظفرگڑھ۔ 07 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ میاں عثمان علی نے مظفرگڑھ میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچے کو پولیو سے بچاؤ کے ویکسین کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سی ای او صحت ڈاکٹر ظفرعباس بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام والدین اپنے 5سال تک کی عمر کے بچوں کو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں، انسداد پولیو مہم 14 ستمبر تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو ویکسین کے قطرے پلائیں گی۔