ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے کرسمس کیک کاٹ کر کرسمس تقریبات کا آغاز کر دیا

104
birthday cake
cake

مظفرگڑھ۔ 23 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری نے اپنے دفتر میں مسیحی برادری کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹ کر انہیں کرسمس کی مبارکباد دی۔ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری نے کرسمس کے سلسلے میں مسیحی برادری کےلئے اپنے دفتر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا،ضلع بھر کی مسیحی برادری کو اپنے دفتر مدعو کیا اور کیک کاٹ کر انہیں کرسمس کی مبارک باد دی۔تقریب میں ضلع بھر سے مسیحی برادری کے افراد نے خصوصی شرکت کی۔