ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ ، شفاف امتحانات کا انعقاد یقینی بنانے کی ہدایت

143
ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ ، شفاف امتحانات کا انعقاد یقینی بنانے کی ہدایت

مظفرگڑہ 22 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ کے ہمراہ کمپری ہنسیو ہائی سکول میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے امتحانی مراکز میں طلبا کی امتحانی کاپیاں، رول نمبر سلپ اور حاضری شیٹ کو چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شفاف امتحانات کا انعقاد ہماری ذمہ داری ہے، سنٹر سپرنٹنڈنٹ اور عملہ سخت اور مؤثر نگرانی کریں، کسی بھی غیر متعلقہ افراد کو امتحانی حدود میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے سنٹر سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ سوالیہ پیپر اور جوابی کاپیاں بروقت تقسیم کی جائیں۔امتحانی مراکز کے نظم و ضبط کو برقرار رکھا جائے اس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر میاں عثمان نے ڈی سی آفس میں آسان رسائی کے تحت کھلی کچہری لگائی اور عوامی مسائل سنے اور نے فوری حل کےلئے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ سائلین کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں اور اپنے ماتحت اہلکاروں کو بھی ہدایت کریں ۔