ننکانہ صاحب ۔ 18 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر رائو نے تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف پبلک پارکس کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رائے ذوالفقار علی ، اسسٹنٹ کمشنر وجہیہ ثمرین، سی او ضلع کونسل عامر اختر بٹ سمیت دیگر ضلعی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ریڑھی بازار کے سامنے لگائی جانے والی ٹف ٹائل کا جائزہ لیا ۔
ڈی سی نے فیملی پارک ، ڈی سی پارک سمیت دیگر شہر کے پارکوں کے جاری بحالی کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے پولیس حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس تمام پبلک پارکس کے گردونواح میں روزانہ کی بنیاد پر پٹرولنگ یقینی بنائے ، فیملی پارک میں بغیر فیملی کوئی مرد نظر نہ آئے۔