16 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر ننکانہ کارمضان نگہبان پیکج کے تحت پے آرڈرز کی گھر...

ڈپٹی کمشنر ننکانہ کارمضان نگہبان پیکج کے تحت پے آرڈرز کی گھر گھر تقسیم کا جائزہ لینے کے لیے ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ

- Advertisement -

ننکانہ صاحب۔ 06 مارچ (اے پی پی):معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ سلمی بٹ نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤکے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے رمضان نگہبان پیکج کے تحت پے آرڈرز کی گھر گھر تقسیم کا جائزہ لینے کے لیے ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شرینہ جونیجو، اسسٹنٹ کمشنر وجہیہ ثمرین سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔معاون خصوصی سلمی بٹ نے فیلڈ ٹیموں سے پے آرڈرز ترسیل کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اور رمضان نگہبان پیکج سے مستفید ہونے والے شہریوں سے عملے کے رویے بارے بھی دریافت کیا۔دوران وزٹ معاون خصوصی سلمی بٹ کو ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤنے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر رمضان نگہبان پیکج کے تحت پے آرڈرز کم آمدنی والے افراد کے گھر کی دہلیز پر پہنچائے جارہے ہیں۔

ضلع میں 01 ہزار سے زائد ملازمین عوام کی امانتیں انکے گھروں تک پہنچانے کیلئے فیلڈ میں موجود ہیں ، ضلعی انتظامیہ کو موصول پے آرڈرز کو اسی دن مستحق گھرانے تک پنچایا جا رہا ہے۔اس موقع پر معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سلمی بٹ نے اے پی پی سے خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری کسی ٹیم ممبر کو پے آرڈر ترسیل کی مد میں کوئی رقم نہ دیں ، شہری بینکوں یا دیگر برانچز سے پورے 10 ہزار وصول کریں ، کٹوتی کرنے والوں کی اطلاع فوری ضلعی انتظامیہ کو دیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ایجنسیز بینکوں سمیت دیگر برانچز کی کڑی مانیٹرنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز تک 14 ہزار سے زائد افراد کو رمضان نگہبان پیکج کے پے آرڈرز وصول کروائے جا چکے ہیں۔\378

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569653

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں