ڈپٹی کمشنر نے ساتویں زراعت شماری کے فیلڈ آپریشن کا ضلع بکھر میں باقاعدہ افتتاح کر دیا

152

بھکر۔۔۔۔ 01 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے ساتویں زراعت شماری کے فیلڈ آپریشن کا ضلع بھکر میں باقاعدہ طور پر افتتاح کرکے آج سے آغاز کردیا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ یکم جنوری 2025سے شروع ہونیوالا فیلڈ آپریشن 10 فروری 2025 تک جاری رہے گا مزید بتایا گیا کہ ملکی تاریخ میں یہ زراعت شماری اپنی نوعیت کا پہلا انٹرگریٹیڈ ڈیجیٹل کاونٹنگ سسٹم ہوگا جس میں بڑے زمیندار اور بڑے مال مویشی پال حضرات زراعت شماری میں شامل ہونگے ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان غذائی قلت میں پوری دنیا کے 127 ممالک میں 109 نمبر پر ہے غذائی قلت کی صورتحال کو بہتر بنانے میں زراعت شماری نہایت معاون ثابت ہوگی۔فیلڈ آپریشن کے افتتاح کے موقع پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر حسن خالد صدیقی،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام مرتضی،ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر توسیع ڈاکٹر امیر حسین ، ڈائریکٹر شماریات، CRS محمد سلیمان، اسسسٹنٹ سینسس اور کوآرڈینیٹر مزمل حسین بھی موجود تھے۔