16.1 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر نے "پلانٹ فار پاکستان" مہم کا آغاز کر دیا

ڈپٹی کمشنر نے "پلانٹ فار پاکستان” مہم کا آغاز کر دیا

- Advertisement -

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ 21 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے ضلع کونسل کے سبزہ لان میں پودا لگا کر”پلانٹ فار پاکستان” مہم کا آغاز کر دیا۔اس موقع پر سی او ضلع کونسل انور بیگ،فنانس آفیسر ضلع کونسل روف گجر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ عوام "پلانٹ فار پاکستان” ایپ ڈائون لوڈ کر کے شجرکاری مہم میں حصہ لیں۔

شجرکاری کا مکمل ریکارڈ جدید ٹیکنالوجی، کیو آر کوڈ اور جی آئی ایس سے مرتب ہوگا۔ جنگلات ماحولیاتی توازن اور بہتر زندگی کے ضامن ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس شجر کاری مہم میں زیادہ سے زیادہ پھولدار پودے لگائے جائیں گے۔ جنگلات سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہوگا بالخصوص سموگ جیسی آفت سے بچائوممکن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں زیادہ سےزیادہ شجر کاری کی جائے گی۔اس طرح تحصیل گوجرہ میں بھی شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے گے۔ سکول کے طلباءو طالبات اور اساتذہ اور سرکاری محکموں نے افسران اوراہلکاروں نے بھی پودے لگائے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575112

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں