28.2 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس کے حکومتی ہدایات پر موجودہ جنگی...

ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس کے حکومتی ہدایات پر موجودہ جنگی صورتحال کے تناظرمیں محکمہ سول ڈیفنس کو متحرک کرنے کے احکامات جاری

- Advertisement -

گوجرانوالہ۔ 07 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ و کنٹرولر سول ڈیفنس نوید احمد نے حکومتی ہدایات پر موجودہ جنگی صورتحال کے تناظرمیں محکمہ سول ڈیفنس کو متحرک کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) فیصل سلطان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے نتیجے میں مشرقی سرحد پرپیدا ہونے والی سنگین سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر، سول ڈیفنس کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ضروری خدمات کی بلا تعطل فراہمی، حفاظت اور تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر میں سول ڈیفنس کے تمام وسائل کو متحرک کیا جائے۔‏ضلع میں پہلے سے قائم کمبائنڈ کنٹرول اینڈ رپورٹ سینٹر(CC&RC) کو آپریشنل، مکمل طور پر تیاراور فعال بنایا جائے۔

تمام نامزد سول ڈیفنس وارڈن پوسٹیں جو مختص اور سرکاری عمارتوں میں قائم کی گئی ہیں ان کوبھی مکمل طور فعال کیا جائے تاکہ CC&RC کے ساتھ موثر رابطے کو یقینی بنایا جا سکے۔ سول ڈیفنس کے ادارے میں خالی اعزازی آسامیاں جن میں چیف وارڈن، ایڈیشنل چیف وارڈن، ڈپٹی چیف وارڈن، لیڈی ڈپٹی چیف وارڈن، پوسٹ وارڈن وغیرہ شامل ہیں۔ بلامعاوضہ سول ڈیفنس کے رضاکاروں کے اندراج اور خاص طور پر جنگ کے دوران خدمات کی فراہمی ( وارسکیم) کی تربیت کو یقینی بنایا جائے۔ سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں خاص طور پر جنگی اسکیموں پر پہلے سے جاری شہری دفاع کے بارے میں آگاہی اور تربیتی پروگراموں میں مزید تیزی لائی جائے۔دشمن کے فضائی حملوں اور کسی بھی تباہ کن صورتحال میں وارننگ سسٹم اہم کردار ادا کرتا ہے۔

- Advertisement -

اس لیے یہ ضروری ہے کہ سائرن کی فعالیت کو یقینی بنانے کے لیے ان کی آپریشنل صلاحیت کا انعقاد کیا جائے۔ جنگ کے دوران فضائی حملوں کے دوران حفاظتی شیلڑزکی موجودہ فہرستوں، نئی پناہ گاہوں کے لیے جگہیں مختص کرنے اور از سرنو تیاری۔‏ شہری دفاع کے اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ سول ڈیفنس کے تمام اقدامات منظم، پیشہ ورانہ اور شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کیے بغیرکئے جائیں تاکہ عوام الناس اور انفراسٹرکچر کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594005

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں