ڈپٹی کمشنر چمن کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ،منشیات ڈیلرز گرفتار

90

کوئٹہ۔ 26 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کےضلع میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے شروع کئے گئے آپریشن کے دوران چار منشیات فروش اور متعدد منشیات کے عادی افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

منشیات فروشوں کیخلاف اس آپریشن میں اسسٹنٹ کمشنر امتیاز بلوچ ،گڑنگ جوائنٹ چیک پوسٹ کے انچارج رسالدار گوہرخان اور لیویزفورس نے حصہ لیا،منشیات ڈیلروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ منشیات کے عادی افراد کو بحالی مرکز منتقل کر دیا جائے گا۔