ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس

115

چنیوٹ۔ 06 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رحمت الٰہی باجوہ،ایکسین بلڈنگ محمد عدنان، ایس ڈی او ہائی وے، پبلک ہیلتھ، سی اوز ضلع کونسل، ایم سیز، لوکل گورنمنٹ،ہیلتھ و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے جاری اور نئی سکیموں کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے جملہ محکموں کو تمام ترقیاتی سکیموں کا کام تیز کروانے اور انہیں بروقت مکمل کروانے کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ تمام سکیموں میں معیاری میٹیریل اور کام کا معیار بہتر ہونا چاہیے اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفتلت یا کوتاہی ہر گز براشت نہیں کی جائے گی۔