چنیوٹ۔ 21 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل نے ترقیاتی سکیموں کے جائزہ کیلئے ڈسٹرکٹ کمپلیکس اور نئے ڈی ایچ کیو اسپتال کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا محمد عمر، ایس ڈی او بلڈنگ محمد اکرم، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، کنٹریکٹر سمیت دیگر بھی وہاں موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس اور نئے ڈی ایچ کیو اسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ایس ڈی او بلڈنگ نے ڈپٹی کمشنر کو دونوں منصوبوں پر کام کی پیش رفت اور فنڈز کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے دونوں منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو کام کو سپیڈ اپ کرنے اور بہترین اعلیٰ کوالٹی کا میٹیریل اور کام کے معیار کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔