ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کاضلع کونسل اور ایم سی آفسز کا دورہ

160

چنیوٹ۔ 05 دسمبر (اے پی پی):ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل /ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے ضلع کونسل اور ایم سی آفسز کا دورہ کیا۔سی او ضلع کونسل محمد فیاض، سی او ایم سی زاہد فرید و دیگر ایم سی و ضلع کونسل کے افسران بھی اس موقع پر موجودتھے۔

ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے دونوں دفاتر کی تمام برانچز کا تفصیلی وزٹ کیا اور دستیاب سہولیات و انتظامات کو چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے دونوں سی اوز کو مرحلہ وار دفاتر کی بہتری و بحالی کیلئے تمام برانچز کی تزین و آرائش کرنے، واش رومز کی بہتری، عوام الناس کیلئے ویٹنگ ایریا بنانے، پینے کے صاف پانی کی دستیابی سمیت دیگر عوامی سہولیات و دیگر امور کی بہتری بارے احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ یہاں آنے والے عوام الناس کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔\