چنیوٹ۔ 20 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل نے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کر کےتدریسی امور، بنیادی سہولیات اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار وومن،گورنمنٹ گرلز ایم سی پرائمری سکول محلہ گڑھا اور گورنمنٹ سیکنڈری سکول فار سپیشل ایجوکیشن سیٹلائٹ ٹاون کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے تعلیمی اداروں میں اساتذہ و پروفیسرز کی حاضری، طلباء کے تدریسی امور، بنیادی سہولیات اور صفائی ستھرائی کو چیک کیا۔
ہیڈ ٹیچرز سے دستیاب سہولیات اور اداروں میں ضروری امورکے حوالے سے دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے طلباء سے ان کی پڑھائی کے حوالے سے مختلف سوالات بھی کیے۔ ڈپٹی کمشنر نے پرنسپل، ہیڈ ٹیچرز کو صفائی ستھرائی، سکولوں میں وائٹ واش کروانے کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے سپیشل بچوں پر خصوصی توجہ دینے اور انکی تمام تر ضروریات کا خیال رکھنے کی بھی ہدایات جاری کیں