ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی زیرنگرانی پنجاب ایمرجنسی سروس کے زیر اہتمام دریائے چناب پر پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد

61

چنیوٹ۔ 27 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرچنیوٹ صفی اللہ گوندل کی زیرنگرانی پنجاب ایمرجنسی سروس کے زیر اہتمام دریائے چناب (ٹی ڈی سی پی پوائنٹ) پر فلڈ سیزن 2025 کی دوسری پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔اس مشق کا مقصد سیلابی صورتحال میں ریسکیو آپریشنز،امدادی سرگرمیوں اور متعلقہ اداروں کے باہمی روابط کا جائزہ لینا تھا۔ڈپٹی کمشنر نےمشقوں کا معائنہ کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر طاہرہ خان سمیت ضلعی محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ریسکیو 1122، محکمہ صحت،سول ڈیفنس،زراعت، سوشل ویلفیئر،لائیو سٹاک اور ریسکیو سکاوٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریسکیورز نے فرضی سیلابی حالات میں متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے، کشتی رانی،ڈوبتے افراد کو بچانے

ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور بروقت ہسپتال منتقلی کا عملی مظاہرہ کیا۔ریلیف کیمپس،میڈیکل کیمپ،ریسکیو ڈیزاسٹر کیمپ اور ایمرجنسی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے اداروں کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چنیوٹ کی تمام متعلقہ سروسز کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔انہوں نے ریسکیو ٹیموں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرنے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ضلع بھر کے 130 سے زائد مختلف اداروں میں 1800 سے زائد افراد کو تربیت فراہم کی گئی