31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیرنگرانی سرکاری جائیدادوں کی شفاف نیلامی...

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیرنگرانی سرکاری جائیدادوں کی شفاف نیلامی کا عمل جاری

- Advertisement -

خانیوال ۔ 23 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیرنگرانی سرکاری جائیدادوں کی شفاف نیلامی کا عمل جاری ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خالد عباس سیال نے جناح لائبریری میں ڈسٹرکٹ پرائیوٹائزیشن کمیٹی کی جائیدادوں کی نیلامی کا جائزہ لیا۔نیلامی عمل میں اسسٹنٹ کمشنرز سنبل جاوید،عامر لیاقت،ساجدہ رزاق اور ایچ سی کالونیز محمد اصغر شریک تھے۔

اے سی ڈی آر خالد عباس سیال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کی جائیدادوں کی نیلامی کے عمل کو شفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جارہا ہے،نیلامی کو شفاف اور قانونی تقاضوں کے عین مطابق بنایا گیا ہے،شفافیت کیلئے تمام مراحل بولی دہندگان کے سامنے عیاں ہے،نیلامی کے دوران کسی قسم کی بدعنوانی اور بے ضابطگی پر سخت ایکشن ہوگا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600763

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں