15.5 C
Islamabad
منگل, مارچ 11, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق کارورل ہیلتھ سنٹر مبارک پور اور بنیادی...

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق کارورل ہیلتھ سنٹر مبارک پور اور بنیادی مرکز صحت علی کھاڑک کا دورہ

- Advertisement -

بھاولور۔ 10 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے رورل ہیلتھ سنٹر مبارک پور اور بنیادی مرکز صحت علی کھاڑک تحصیل شرقیہ کا دورہ کیا۔ انھوں نے مریضوں کی عیادت کی اوردستیاب طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریونیٹو سروسز ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے دیہی مرکز صحت مبارک پور میں سٹاف کی حاضری اور ادویات کا سٹاک چیک کیا۔

انھوں نے کہا کہ مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات اور مریضوں کا رجسٹر کو بہترانداز میں مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ انھوں نے بنیادی مرکز صحت علی کھاڑک تحصیل شرقیہ میں جاری ری ویمپنگ کے کاموں کا معائنہ کیا۔ انھوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کام اعلیٰ کوالٹی کے ساتھ بروقت مکمل کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570962

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں