بھاولپور۔ 10 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر کے مختلف علاقوں ریلوے انڈر پاس تا کراچی بائی پاس،شاہدرہ، ماڈل ٹاون سی کے علاقوں میں گئے اور صفائی ستھرائی کے اقدامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر بی ڈبلیو ایم سی محمد نعیم اختر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ریلوے انڈر پاس روڈ کے معائنہ کے دوران گرین بیلٹس سے نکلنے والی فالتو مٹی کی صفائی کی ہدایت کی۔
انہوں نے شاہدرہ میں علاقہ مکینوں سے بھی ملاقات کی اور صفائی ستھرائی بارے پوچھا۔ انہوں نے ماڈل ٹاون سی میں گھروں سے کوڑا لینے کی مہم کا بھی جائزہ لیا۔سی ای او محمد نعیم اختر نے بتایا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر گھروں سے کوڑا لینے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔جس کے لیے نئے لوڈر رکشے بھی خرید کیے گئے ہیں جن کی مدد سے گھروں سے کوڑا لینے میں مزید تیزی اور بہتری آئے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570943