ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق کا ستھرا پنجاب پروگرام کے سلسلہ میں صفائی کے کاموں کا جائزہ

101
وزیر اعلیٰ پنجاب نے پہلی مرتبہ دیہی و شہری علاقوں میں بلا تفریق آپریشن کی بنیاد رکھی، فوکل پرسن عاصم محمود

بہاول پور۔ 30 اپریل (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر میں صفائی کے کام جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق نے صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لینے کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی بغداد کیمپس کے نزدیک حاصل پور روڈ کا دورہ کیا۔

انہوں نے مرکزی شاہراہ اور اس سے ملحقہ آبادیوں، سڑک کے اطراف اور گرین بیلٹس میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر جنرل منیجر آپریشنزبی ڈبلیو ایم سی ہمراہ تھے۔انہوں نے ہدایت کی کہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور شاہراوں پر موجود کوڑا کرکٹ، گھاس پھوس کی بروقت تلفی کو یقینی بنایا جائے۔