ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کاسبزی و فروٹ منڈی سرور والی کا دورہ ،انتظامات اور دیگر امور کا جائزہ لیا

211
Deputy Commissioner Dera Ghazi Khan

ڈیرہ غازی خان۔ 11 نومبر (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایت پر سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے سبزی و فروٹ منڈی سرور والی کا دورہ کر کے انتظامات اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر منڈیوں میں نیلامی عمل کی نگرانی سے خود ساختہ مہنگائی کا خاتمہ کیا جارہا ہے اور قیمتوں کو کنٹرول کرکے عوام کو ریلیف دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیلامی کے عمل کی موثر مانیٹرنگ سے قیمتیں کنٹرول میں لائی جا رہی ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سبزیوں اور پھلوں کے تھوک و پرچون ریٹس کا موازانہ بھی کیا جارہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔انہوں نے کہا کہ منڈی میں بغیر ریٹ لسٹ کسی کو بھی خرید و فروخت کی اجازت نہیں ہے اور مارکیٹ کمیٹی کاسٹاف صفائی سمیت ہر نیلامی عمل میں بہتری لائے۔

انہوں نے کہا کہ کوتاہی و غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسد چانڈیہ، اسسٹنٹ کمشنر صدر عثمان غنی و دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔