بھکر۔ 09 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف نے اچانک بی ایچ یو ڈگررہتاس کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے سٹاف کی حاضری، سنٹر پر صفائی ستھرائی سمیت دیگر طبی سہولیات کاجائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے بی ایچ یو انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ شہر وں سے دورمراکز صحت پر مریضوں کوادویات اور دیگر متعلقہ سہولیات کی دستیابی حکومتی ویژن کیمطابق تواتر سے جاری رکھی جائیں، تاکہ آنیوالے مریضوں کو شہرمیں علاج معالجہ کی غرض سے جانے کی زحمت سے دوچار نہ ہونا پڑے۔ڈپٹی کمشنرنے ادویات کے ریکارڈ سمیت انکے معیار اور معیاد کا جائزہ لیا۔