بھکر۔ 28 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بھکر چوہدری محمد اشرف نے تھل یونیورسٹی بھکر کا دورہ کیا اور وائس چانسلر ڈاکٹر سعید احمد بزدار سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی ملاقات میں تھل یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بھکر کا کہنا تھا کہ تعلیمی ترقی کے حوالے سے ضلع میں تھل یونیورسٹی کی موجودگی مقامی طلبہ کے لیئے کسی نعمت سے کم نہیں اور یونیورسٹی کے حوالے سے تمام معاملات میں میرے سمیت پوری ضلعی انتظامیہ بھرپور سپورٹ فراہم کرے گی وائس چانسلر تھل یونیورسٹی ڈاکٹر سعید احمد بزدار کا کہنا تھا کہ بھرپور کوشش ہوگی کہ یونیورسٹی میں زیادہ سے زیادہ شعبہ جات کا آغاز عالمی معیار کے مطابق کیا جاسکے
اس حوالے سے دنیا کے نامور یونیورسٹز سے بھی رابطہ کریں گے ملاقات کے دوران یونیورسٹی نیو کیمپس سرائے مہاجر کی تعمیر کے آغاز کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ملاقات میں پی آر او تھل یونیورسٹی ڈاکٹر خضر حیات چھینہ اور اسٹنٹ پروفیسر راؤ شاہد بھی موجود تھے۔