34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر کا سبزی منڈی چنیوٹ کا دورہ ، پھلوں وسبزیوں کی...

ڈپٹی کمشنر کا سبزی منڈی چنیوٹ کا دورہ ، پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل کا جائزہ لیا

- Advertisement -

چنیوٹ۔ 28 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے سبزی منڈی چنیوٹ کا دورہ کیا اور پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل کی نگرانی کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو الطاف حسین انصاری، اسسٹنٹ کمشنر اشفاق احمد، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے،

ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کو بولیوں کے عمل کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر عمل شفاف اور طے شدہ طریقہ کارکے مطابق ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دکانداروں کے پاس ریٹ لسٹ کی موجودگی اور اس کے مطابق پھل وسبزیوں کی فروخت کو یقینی بنایا جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے منڈی میں صفائی کا اعلیٰ معیار قائم رکھنے کی بھی تاکید کی۔اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے پھلوں وسبزیوں کی منڈی میں آمد اور دوسرے شہروں و قصبات کو سپلائی سے متعلق بریفنگ دی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383628

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں